Sunday 5 Sep 2010
25 Ramadan 1431 H
Begins Jamaat
Fajar 04:40 05:10
Sunrise 06:19
Zuhr 01:00 01:30
Asr 04:40 05:00
Magrib 07:40
Isha 09:10 09:30
Friday Khutba: 1:00pm
View full timetable

Mailing List

Current Moon

سوالات و جوابات : 21

سوال: حدیث رسول ﷺ میں کفار سے مشابہت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے، کیا آپ اس کے حدود وقیود کی وضاحت فرمائیں گے؟

مزید تفصیل

 

 
سوالات و جوابات : 20

سوال: کیا ایسی مارکیٹ سے حلال اشیاء خریدی جا سکتی ہیں جہاں شراب اور سؤر کے گوشت کی خرید و فروخت بھی ہوتی ہو؟  ابو عائشہ، گلاسگو

مزید تفصیل

 
سوالات و جوابات : 19

سوال: حج بدل کے سلسلہ میں جو احادیث وارد ہیں، ان میں والدین کی جانب سے اولاد کے حج بدل کا ذکر ملتا ہے، کیا ایسی کوئی حدیث موجود ہے جس سے یہ مسئلہ واضح ہو جائے کہ غیر رشتہ دار بھی حج بدل کر سکتے ہیں؟

مزید تفصیل

 
سوالات و جوابات : 18

(سوال) لندن سے جناب اج صاحب لکھتے ہیں کہ کیا مسلمانوں کو بھی کرسمس کا تہوار منانے یا عیسائیوں کی ان خوشیوں میں شرکت کرنے کی اجازت ہے؟

مزید تفصیل

 
سوالات و جوابات : 17

(سوال) حاجی محمد فاضل نے اولڈبری سے دریافت کیا ہے کہ ولیمہ کی شرعی حیثیت کیا ہے اور کیا یہ نکاح کے فورا بعد کرنا جائز ہے؟

مزید تفصیل

 

 
سوالات و جوابات : 16

آج کی نشست میں یورپین کونسل برائے فتویٰ و ریسرچ کی طرف سے جاری کردہ چند فتاویٰ کا ترجمہ پیش خدمت ہے:
(سوال) بعض معزور حضرات ویل چیئر (پہیّہ دار کرسی) پر مسجد میں نماز کے لئے آتے ہیں، اس کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟

مزید تفصیل

 
سوالات و جوابات : 15

(سوال) کونٹری سے دین محمد صاحب دریافت کرتے ہیں۔۔۔جس عمارت کی پہلی منزل پر شراب فروخت کی جاتی ہو یا رقص و سرود جیسی غیر شرعی حرکات ہوتی ہیں، کیا اس عمارت کے گراؤنڈ فلور کو بطور مسجد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ براہ کرم مغرب میں آباد مسلمانوں کی مجبوریوں اور مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے جواب مرحمت فرمائیں۔

مزید تفصیل

 
سوالات و جوابات : 14

مارچ ۲۰۰۴ء کے اوائل میں مشہور اانگریزی جریدہ اکانومسٹ کے رپورٹر نے راقم الحروف سے ایک طویل انٹرویو لیا تھا جس میں برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے حوالے سے چند سوالات کئے گئے تھے۔ برطانوی پریس کی عمومی روایات کے مطابق اکانومسٹ نے اس انٹرویو میں سے اپنے مطلب کی چند باتیں ’’یورپ میں اسلام‘‘ کے عنوان سے ایک فیچر میں زیب قرطاس کی تھیں، لیکن مجھ سے کئے گئے اکثر سوالات کے جوابات داخل دردفتر کر دیئے گئے تھے، میں نے مناسب سمجھا کہ قارئین کے افادہ کے لئے اپنی معروضات کو رقم کر دیا جائے۔
ملاحظہ کیجئے رپورٹر کے سوالات اور میرے جوابات

مزید تفصیل

 

 
سوالات و جوابات : 13

سوال: کیا نکاح کے لئیے ایسے گواہ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جو نماز نہیں پڑھتا اور اسی طرح خود گناہ کبیرہ میں مبتلا ہو؟

مزید تفصیل

 
سوالات و جوابات : 12

(سوال )  رادھرم کے جناب کرم الہی صاحب کا سوال ہے کہ حدود حرم کا حدود اربعہ کیا ہے؟

 

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 11

رادھرم سے حاجی کرم الٰہی نے حسب ذیل سوالات ارسال کئے ہیں:


(سوال) رسول اور نبی میں کیا فرق ہے؟

 

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 10

سوال: میں کام کی تلاش میں ہوں، لیکن ہر ملازمت میں کچھ نہ کچھ حرام کی آمیزش ہے، تو کیا خالی بیٹھا رہوں، جب تک کہ مجھے خالص حلال ملازمت نہ مل جائے؟

 

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 09

 سوال : بعض علماء بے نماز کا جنازہ نہیں پڑھتے ، کیا یہ درست ہے؟

 

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 08

 سوال : کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین بابت اس مسئلہ کے کہ ہندو و پاک میں پیر و مرشد عوام سے جو بیعت لیتے ہیں اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اور یہ بات کہاں تک درست ہے کہ جس کا کوئی پیر و مرشد نہ ہو اس کا پیر و مرشد شیطان ہوتا ہے جیسا کہ عوام میں مشہور ہے؟ براہ کرم کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت فرما کر ممنون فرمائیں۔
ا

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 07

سوال: صف کے اندر ایک شخص عذر کی بنا پر کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کرتا ہے، کیا وہ کرسی کے پچھلے پائے نمازیوں کے پیروں کے بالمقابل رکھے یا اگلے؟ پہلی صورت میں اس کے اپنے پیر صف سے باہر نکلے ہوں گے اور دوسری صورت میں چونکہ کرسی کے پچھلے پائے پچھلی صف کے وسط تک چلے جائیں گے تو وہ صف پوری نہ ہوگی، بلکہ صف کے دوران خلا واقع ہو جائے گا؟

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 06

لندن سے ابو عبداللہ بذریعہ ای میل مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات چاہتے ہیں۔ جو افادہ عامہ کی خاطر زیب قرطاس ہیں۔

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 05

سوال : ایک صاحب نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر شاہ اسماعیل شہید سے منسوب کتابوں تقویۃ الایمان اور صراط مستقیم میں درج چند عبارتوں کو گستاخی پر محمول کرتے ہوئے اُن کے بارے میں فتویٰ طلب کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا حوالہ دیا ہے کہ شاہ صاحب نے نماز کے دوران رسول اللہ ﷺ کا خیال آنے کو گدھے اور بیل کے خیال آنے سے زیادہ بدتر سمجھتے ہیں۔
چونکہ اس مسئلہ پر مشہور اہلِ حدیث عالم مولانا محمد اسماعیل سلفی خامہ فرسائی کر چکے ہیں اس لیے ہم انہی کا جواب من و عن نقل کر رہے ہیں۔ اس جواب کی روشنی میں سائل کے دوسرے سوالوں کا جواب بھی مل جاتا ہے۔ مولانا اسماعیل سلفی مرحوم کی یہ تحریر اُن کی کتاب ’’تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی‘‘ سے لی گئی ہے۔

 

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 04

سوال : ای میل کے ذریعہ یہ سوال پوچھا گیا ہے کہ آیا انگلینڈ کے مسلمان کسی دوسرے ملک میں اپنی قربانی کروا سکتے ہیں یا نہیں؟ یہ سوال اس لیے بھی اٹھایا گیا ہے کہ حال ہی میں میڈیا ہر ایک صاحب نے ایسی قربانی کو ناجائز ٹھہرایا ہے۔

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 03

(سوال :) جرابوں پر مسح کے قائل امام صاحب اگر بعض مقتدی حضرات کے اعتراض اور ان کی خواہش کی تکمیل میں موزوں پر مسح ترک کر کے پیر دھونے لگ جائیں تو کیا سنت رسول ﷺ کی رو سے یہ عمل درست قرار پائے گا ، نیز کیا امام ابوحنیفہ ؒ کپڑے کے موزوں پر مسح کے قائل تھے یا نہیں ۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دے کر مشکور فرمائیں ؟سائل : حاجی محمد رفیق ، ڈڈلی ،یوکے

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 02

سوال : محترم جناب ! میرے مطالعے کے دورا قبل از اسلام رواج جسے مُتعہ کہا جاتا ہے نظر سے گزرا جو کہ ایک جُز وقتی ازدواجی بندھن ہوتا ہے ، ایک مرد اور ایک عورت کے درمیان اس بندھن میں عورت اپنے کنبے کے ساتھ رہتی ہے جبکہ مرد اکثر عورت کے پاس آتا جاتا رہتا ہے۔
مجھے متعہ نکاح کے اس پرانے رواج کے بارے میں جاننا ہے کہ شریعت کا اس بارے میں کیا نقطۂ نظر ہے ۔ آیا کیا اس کا ابھی بھی رواج ہے یا اس کی ممانعت کر دی گئی ہے؟

مزید تفصیل...
 
سوالات و جوابات : 01

سوال: ایک سائل پوچھتے ہیں : کیا فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا مانگنا رسول اکرم ﷺ سے ثابت ہے؟ جیسا کہ اکثر علماء کرام فرض نمازوں کے بعد کچھ عربی میں اور کچھ اپنی زبان میں دعا کرتے ہیں۔ اور مقتدی حضرات ساتھ ساتھ آمین کہتے ہیں ، کیا یہ طریقہ سنتِ رسول ہے یا بدعت؟ اگر یہ سنت ہے تو حدیث کا حوالہ ضرور دیں۔